پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاﺅ 5 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 59 ڈالر اضافے سے 4184 ڈالر فی اونس ہے۔