نصیرآباد (رپورٹ: کے بی منگی) نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پولیس تھانہ صدر کی حددو میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے ایک فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔ مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی جلد مرمت مکمل کرکے کھول دیا جائے گا۔
نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، ٹرین سروس معطل
