ماخذ: این این آئی
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لیٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران امریکا تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو پیٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پیٹرول 325 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لٹر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پیٹرولیم پالیسی میں اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موٹر سائیکل گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی اسکیم جاری ہے، اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 133، ڈیزل میں 162 روپے کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا، اسحاق ڈار