اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹرو مقر کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹرپر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 20 نومبر کے لیے ہوں گی۔
