معمولی ردو بدل کے بعد پیٹرول و ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پیٹرول ڈیزل قیمت

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 322 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 357 روپے مقرر کی گئی ہے۔