نوکنڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

مسلح افراد کی فائرنگ

ماخذ: یو این اے

نوکنڈی (یو این اے) نوکنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ملک وسیم ولد ملک رشید شیرزئی اور عبدالقدیر جمالدینی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔