ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) واشک کے علاقے میں زمباد گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی اور آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واشک کے علاقے میں تیز رفتار زمباد گاڑی ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک شخص جھلس کر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کا تعلق بسیمہ سے بتایا جاتا ہے۔ دریں اثناءمستونگ میں حادثے کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں حادثے کے دوران منظور احمد زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پنجگو رکے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سدیس نامی شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
