لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کے بڑے مارجن سے بدترین شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ قومی ٹیم انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کی 238 رنز کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور دوسری اننگز میں 37.3 اوورز میں صرف 135 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی۔ لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی تھی اور یوں میزبان ٹیم کو 238 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی۔ 238 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر انگلش بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 135 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، انگلینڈ نے بڑے مارجن سے شکست دیدی
