اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے ابتدائی بیٹرز ناکام ہوگئے، کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کپاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلانیچ تھما بیٹھے جبکہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔ پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 59 تھا ایسے میں بابراعظم 34 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس موقع پر حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اورگس اٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 39 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے57، بین ڈکٹ نے 45 اورجو روٹ نے 33 رنز بنائے۔ پاکستانی اسپنر عرفات منہاس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
