راکھی ساونت نے مقبول ترین ریئلٹی شو ”تماشا“ میں شرکت کی خواہش ظاہر کر دی

راکھی ساونت

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی ڈراما کوئین اور ڈرامائی انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی معروف شخصیت راکھی ساونت نے پاکستان کے مقبول ترین ریئلٹی شو تماشا میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔ تماشا سیزن 5 کے ایک وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ اگر یہ شو پاکستان کی بجائے دبئی میں منعقد کیا جائے تو وہ اس میں ضرور حصہ لیں گی۔ راکھی نے کمنٹ کیا کہ اگر میں اس شو میں آئی تو سب کی بجا دوں گی، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ شو پاکستان میں ہو رہا ہے۔ اگر اگلا سیزن دبئی میں رکھا جائے تو میں شو میں انٹری لوں گی اور پھر پوری دنیا دیوانی ہوجائے گی۔ سوشل میڈیا صارفین اور شائقینِ تماشا کی جانب سے بھی راکھی ساونت کے اس تبصرے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین کا کہنا ہے کہ راکھی کی گھر میں انٹری واقعی شو کو مزید ہنگامہ خیز بنا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر پیش کیے جانے والا تماشا پاکستان کا سب سے بڑا ریئلٹی شو ہے جس کے اب تک کے تمام سیزنز کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔