راولپنڈی سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان انگلینڈ شکست

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی۔ پاکستانی ٹیم آج خواتین میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے گلابی رنگ کی کِٹ پہن کر میدان میں اتری۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔ انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن کو 4 رنز پر پویلین بھیج دیا، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی نے ہی تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی 5 رنز پر کیچ آﺅٹ کیا جبکہ پانچویں اوور کے دوران ہیری بروک بھی رن آﺅٹ ہوگئے۔ انگلینڈ ٹیم کی چوتھی وکٹ بولر حارث رﺅف نے حاصل کی اور 52 رنز پر انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔ 52 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے باوجود انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے بھرپور مزاہمت کی اور 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سیم کرن 42 اور گس آکنٹسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ ان کے علاوہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جب کہ حارث رﺅف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں گر گئیں، فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعد بیگ نے 32 اور سلمان آغا نے 26 رنز بنائے، حسن نواز 15 رنز بناسکے۔ اس موقع پر آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے بازی پلٹ دی اور ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلوادی۔ اس موقع پر حارث رﺅف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وکٹ کو سنبھالے رکھا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں شاداب اور حارث نے 89 رنز بنائے۔ 97 رنز کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ دے دیا تھا تاہم ریویو میں وہ ناٹ آﺅٹ قرار دیے گئے۔ 48 ویں اوور میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ حارث روو¿ف 7 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔