راولپنڈی سہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرکے انگلینڈ کو شکست دیدی

راولپنڈی سہ ملکی کرکٹ سیریز

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرکے انگلش ٹیم کو شکست دیدی، یہ ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف ہے جو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا پہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ڈالے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 375 رنز کا تھا، جو پاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔ انگلش کپتان ہیری بروک نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ہیری بروک نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور 202 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ہیری بروک کے علاوہ ول جیکس 30 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جوروٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ویلالاگے سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرنینڈو اور جنتھ لیاناگے ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔