ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ ارسلان کے مقام پر لنک روڈ کنارے دہشت گردی کے منصوبے کے تحت زیر زمین دفن کیا گیا بھاری بارودی مواد کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے مین سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا۔
