ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026، پاکستان نے پلیٹ ڈویژن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2026

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان وومنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کے تیسری پوزیشن کے میچ میں تھائی لینڈ کو 55-49 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 15 اگست کو ہانگ کانگ کے کائی تاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

سرکاری نتیجہ

Netball Hong Kong کے سرکاری میچ ریکارڈ میں اس مقابلے کو Third Place (Plate) درج کیا گیا ہے اور پاکستان کو 55-49 سے فاتح دکھایا گیا ہے۔ سرکاری میچ ریکارڈ یہاں دیکھیں۔

تصحیح: اس خبر کے پہلے ورژن میں اس مقابلے کو پلیٹ فائنل اور پاکستان کو چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔ سرکاری ٹورنامنٹ ریکارڈ کی بنیاد پر عنوان، اسکور اور میچ کی حیثیت درست کردی گئی ہے۔