کوئٹہ، خنجر کے وار سے ایک شخص قتل، پولیس کی فائرنگ سے زخمی ملزم گرفتار، قلعہ عبداللہ میں منشیات تلف

کوئٹہ ایک شخص قتل

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) ہزار گنجی کے علاقے میں خنجر سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے خنجر سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ ایک اور واردات کے دوران قائد آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل اور ایس پی قائد آباد علی رضا کی ہدایت پر ڈی ایس پی اسحاق علی چنگیزی کی سربراہی میں ایس ایچ او کامران بھٹی اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حکمت اللہ سکنہ مشرقی بائی پاس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کرلئے ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ پولیس نے منشیات کی فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے 1000 کلو چرس برآمد کرکے اسے تلف کردیا اور موقع سے پولیس اہلکار کے بھائی سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی قلعہ سیف اللہ عمران رزاق اور قائمقام ایس پی حاجی زمری کی نگرانی میں پولیس نے اے ٹی ایف اور دیگر عملے کے ہمراہ چینہ پرت خیل میں پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے 1000 کلو خام چرس برآمد کرکے تلف کردی اور موقع سے پولیس اہلکار کے بھائی سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔