سوراب سے پرنس محمد خان احمد زئی تین محافظوں سمیت اغوا، دکی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک

سوراب پرنس محمد خان احمد زئی اغوا

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ، دکی (آن لائن) سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد اغواءکرکے لے گئے قلات پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خان آف قلات خان سلیمان خان داﺅد کے صاحبزادہ پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے 3 گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آرہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن مینوں کے ہمراہ اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متعلقہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ دریں اثناءدکی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسپتال ایک خاتون مسماة (ن) کی لاش لائی گئی جس کو گولی لگی ہوئی تھی مزید تحقیقات جاری ہے۔