کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ مری آباد کے علاقے سرِ خاردار تار میں 4 سالہ بچی عالیہ کھلے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹینک واسا کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس پر حفاظتی ڈھکن موجود نہیں تھا۔ واقعے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے فوری تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مری آباد سمیت شہر بھر میں کھلے پانی کے ٹینکوں کا فوری معائنہ کرکے حفاظتی ڈھکن لگائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔
کوئٹہ: مری آباد میں کھلے پانی کے ٹینک میں گر کر 4 سالہ بچی جاں بحق
