کوئٹہ (ویب ڈیسک) سریاب روڈ پر ایم سی بی بینک میں مسلح افراد کی ڈکیتی۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور عملے و صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈکیتی میں کتنی رقم لوٹی گئی، اس حوالے سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
کوئٹہ، سریاب روڈ پر مسلح افراد دن دہاڑے نجی بینک لوٹ کر فرار
