لاہور، سہ ملکی کرکٹ سیریز، پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا، اوپننگ بیٹر فخر زمان 5 رنز کے ساتھ کیچ آﺅٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت 8 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے چلتے بنے۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 2 رنز بناسکے اور یوں پاکستان کے 64 رنز پر 6 کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے تھے۔ عرفات منہاس 91 کے مجموعی اسکور پر صرف 10 بنا کر پویلین لوٹے جب کہ حسن نواز 17 رنز سکے، حارث رﺅف نے ایک رن کا اضافہ کیا، شاہین آفریدی نے 15 رنز کیے جب کہ نسیم شاہ نے 2 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشن مدوشنکا نے34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے کمندو مینڈس 62 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ تین ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ جمعرات کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائےگا۔