ایشین وومن نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین نیٹ بال پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ میں پاکستان وومن ٹیم نے جاپان کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم نے شروع سے ہی جاپان پر دباﺅ برقرار رکھا اور جاپان کو برتری حاصل کرنے نہیں دی۔ پاکستان وومنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف 34-58 سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 10 اگست کو کھیلے گی۔