ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے جیت لیا۔ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 3-2 سے شکست دی۔ فائنل میں عمیر عارف کی فتح کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔ عمیر عارف نے ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، وہ بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داﺅد فاﺅنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔
پاکستان کے عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا
