مستونگ کے علاقے میں ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا، سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ (این این آئی) ضلع مستونگ کے علاقے میں ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں این 25 قومی شاہراہ پر انجیری کراس اور کھڈ کوچہ کے درمیان ایک پل (کلورٹ) کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعد ازاں ٹریفک کو متبادل راستے سے روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔