ماخذ: این این آئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمے دار نہیں بلکہ حکومت کے ارادے کچھ اور تھے ، 72 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کا کہا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہم نے کہا کہ ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے، سہیل آفریدی اور ان کی رائے مختلف نہیں تھی، بانی سے ملاقات کے لیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے بانی کا علاج ان کی اور خاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، حکومت نے کہا کہ بانی کا علاج آئین وقانون کے مطابق ہی ہو گا۔
