آپریشن فجر الیمن میں ایک ہزار سے زائد حوثی ہلاک، باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی فوجی ترجمان

یمنی فوجی

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن فجرالیمن پر عملدرآمدشرو ع کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ذوباب اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ذوباب میں موجود حوثی عناصر سرینڈر کردیں۔ اس حوالے سے سعودی اتحاد نے کہا کہ یمن میں جاری آپریشن میں 100 فائٹرجیٹس نے حصہ لیا، یمن آپریشن میں 324 اہم ترین اہداف کو نشانہ بنایا۔ سعودی اتحاد کے مطابق آبنائے باب المندب کےلئے فضائی تحفظ فراہم کررہے ہیں، یمن میں زمینی فورسز کو ایئر کور فراہم کررہے ہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کے ساحلی علاقے ذوباب کا کنٹرول حوثیوں سے واپس حاصل کرلیا ہے۔ ترجمان یمنی حکومتی فورسز بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر 1122 حملوں میں 1747 حوثی ملیشیا ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا، 364 فوجی گاڑیاں، سازوسامان اور گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنائی گئیں۔