اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کا ہر انچ انہیں ملک کے دیگر صوبوں اور علاقوں جتنا عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی خفیہ ایجنڈے، بدامنی پھیلانے یا معدنیات پر قبضے کے لیے بھیجا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی دنیا اور آخرت برباد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور یہاں موجود لوگ امن چاہتے ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں۔ کور کمانڈر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو امن کے قیام اور وطن کی خدمت کے عزم پر ثابت قدم رکھے۔
