کچھی، نامعلوم افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 اہلکار اغوا، اسلحہ اور دیگر سامان بھی لے گئے

کچھی پولیس چیک پوسٹ حملہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے لمجی کے مقام پر مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، اسلحے کے زور پر دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، سرکاری اسلحہ، گولیاں، موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی دوسہ پولیس چیک پوسٹ قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی دو پولیس اہلکاروں طارق علی اور نذیر احمد کو مبینہ طورپر اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ مسلح افراد ان کا سرکاری اسلحہ، گولیاں، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردیں۔

رپورٹر
رئیس فرحان جمالی

رئیس فرحان جمالی روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع کچھی (بولان)، ڈھاڈر سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔