پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آیندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اصلاحات اور ماحولیات کے شعبےمیں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کردی تاہم آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر اچھا کام کیا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی پیشرفت ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا، مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبےکی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی، آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

مذاکرات میں مشرق وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات بھی زیر بحث آئے اور مشرق وسطیٰ بحران کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق مجموعی طور پر پروگرام پر عمل درآمد طے شدہ وعدوں کے مطابق جاری رہا اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات اور معیشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ سماجی تحفظ کے پروگراموں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے اخراجات میں اضافے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے معاشی اثرات بھی مذاکرات کا حصہ رہے اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ خطے کی صورتحال پاکستان کی معیشت پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے جاری مشاورت کو آئندہ چند دنوں میں مکمل شکل دیے جانے کی توقع ہے۔