پنجگور، تسپ میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے

پنجگور فائرنگ

ماخذ: یو این اے

پنجگور (یو این اے) پنجگور کے علاقے تسپ میں رات گئے فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق(7) سات زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں رات گئے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک گزرنے والی کار فائرنگ کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں بہن بھائی اور رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جو کار میں سوار تھے، جاں بحق خاتون کا نام (ر) بنت لعل محمد (ر) بنت عامر اور عامر ولد لعل محمد بتائے جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، فائرنگ کے محرکات معلوم کیے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔