عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ممکن بنائیں، زندہ رہونگا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

عمران خان

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس آسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔ عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچا دیا گیا، خط میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔ خط میں عمران خان کا کہنا تھاکہ براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ممکن بنائیں، زندہ رہونگا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔