اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 325 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے 77 اور اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین آفریدی، حارث رﺅف اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑی آﺅٹ کیے۔ پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 127 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سعد بیگ نے 74 اور عرفات منہاس نے 61 رنز بنائے، حسن نواز37 رنز بناکر ناک آﺅٹ رہے۔ پاکستان نے تین ملکی سیریز میں فائنل سمیت 5 میچ کھیلے جن میں سے 4 میچ جیتے جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان نے پہلی بار ہوم گراﺅنڈ پر انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔
