کوئٹہ کے علاقے نواں کلی ترین شہر مین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
کوئٹہ: نواں کلی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق
