خضدار میں ایک شخص کے مبینہ اغوا کیخلاف لواحقین کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی

خضدار کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

خضدار (نامہ نگار) خضدار سنی زمزم ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند۔ خضدار کے علاقے سنی میں زمزم ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیع اللہ ولد عبدالرزاق میرا جی مینگل کے مبینہ اغوا کیخلاف ورثاءکی جانب سے احتجاجاً بند کردی گئی۔ ورثاءکے مطابق سمیع اللہ مینگل کو آج صبح خضدار کے علاقے چمروک سے چند نامعلوم افراد ایک گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے، جس کے خلاف لواحقین نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔

خورشید احمد بلوچ
رپورٹر
خورشید احمد بلوچ

خورشید احمد بلوچ روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع خضدار سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔