حکومت نے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں

پیٹرول قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔