یہ بلاول اور مریم والا لانگ مارچ نہیں، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھانہ ماڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلاول اور مریم والا لانگ مارچ نہیں ہے، آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اورآخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 7 مطالبات پیش کیے، ایک مطالبہ بھی غیر قانونی ثابت کر دیں، ہم سیاسی اور جمہوری قوت ہیں، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے اندر رہ کر ہوگی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس سے پہلے جب ہماری حکومت تھی جو لانگ مارچ لیکر آتے تھے وہ فکس میچ کے ساتھ آتے تھے، اس دفعہ فکس میچ نہیں ہے۔