اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے حوثی دعوے کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے سعودی دار الحکومت کے لیے اپنی پروازیں معطل یا منسوخ کر دی ہیں جبکہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے باعث سفارت کاروں اور تعلیمی اداروں نے بھی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئر انڈیا اور لفتھانسا گروپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ ریاض کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ لفتھانسا گروپ کے ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث گروپ کی فضائی کمپنیاں 16 اکتوبر تک ریاض کے لیے پروازیں معطل رکھیں گی۔ دوسری جانب ائیر انڈیا نے کہا ہے کہ اس نے 10 اکتوبر تک سعودی دار الحکومت کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ روئٹرز کے مطابق جمعرات کی صبح ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ خبر رساں ادارے نے یہ بات ایک عینی شاہد اور معاملے سے آگاہ تین افراد کے حوالے سے بتائی ہے۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریاض کے کنگ خالد انڑنیشنل ائیرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے حوثی دعوے کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے سعودی دار الحکومت کے لیے اپنی پروازیں معطل یا منسوخ کر دی ہیں جبکہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے باعث سفارت کاروں اور تعلیمی اداروں نے بھی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
