لاہور، امریکا میں مقیم کم عمر بچی کیساتھ آن لائن جنسی استحصال اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے

ماخذ: این این آئی

لاہور (این این آئی) امریکی سفارت خانے کی شکایت پر این سی سی آئی اے لاہور نے امریکا میں مقیم کم عمر بچی کے ساتھ آن لائن جنسی استحصال اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایف بی آئی کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے توسط سے بھجوائی تھی۔ شکایت کے مطابق ایک گوگل اکانٹ اور ٹک ٹاک اکانٹ کے ذریعے امریکا میں مقیم 9 سال کی بچی سے جنسی استحصال سے متعلق مواد طلب کرنے کے علاوہ دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا۔ مبینہ اکانٹ کے استعمال کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹان رہائشی نکلا۔ این سی سی آئی اے ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم محمد ہاشم طاہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دو موبائل فونز اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔ مزید تفتیش اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک جائزہ جاری ہے۔