اختلافات برقرار، بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات، بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اختلافات برقرار، بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات، بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے جس پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں اپنی تقریر احتجاجاً ملتوی کردی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بجٹ سے متعلق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں نوید قمر نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے دوران جو بجٹ تجاویز اور اعداد و شمار شیئر کیے گئے تھے ان میں اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پائے جانے والے ان اختلافات پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا اورپیپلزپارٹی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ ملاقات، بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔