جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

جنوبی افریقا

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ کے جنوب مغربی قصبے میں واقع بار میں فائرنگ کے واقعے میں17 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بار میں موجود لوگوں پر رائفلوں اور پستول سے فائرنگ کی،فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کے محرکات بھی ابھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کیپ ٹاﺅن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے انٹرٹینمنٹ وینیو پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 11 کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔