چمن چیمبر آف کامرس تاجر برادری کی بلا تفریق خدمت کرے گا، بزنس فاﺅنڈر گروپ

چمن چیمبر آف کامرس

چمن (ویب ڈیسک) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات، بزنس فاﺅنڈر گروپ بلا مقابلہ کامیاب۔ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سال 2026 تا 2028 کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں بزنس فاﺅنڈر گروپ نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی۔ بزنس فاﺅنڈر گروپ کے نومنتخب عہدیداران نے کہا ہے کہ چمن چیمبر آف کامرس تاجر برادری کی بلا تفریق خدمت کرے گا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تاجروں کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا جائے گا، جس میں تاجر برادری کی مشاورت سے آئندہ کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔