اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور، لوئر دیر، اپر دیر، مالاکنڈ، سوات، چترال، خیبر، جمرود اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مردان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 اور گہرائی 84 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
