تربت میں مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل کو اغوا کرلیا، ذاتی گاڑی بھی ساتھ لے گئے

تربت پولیس کانسٹیبل اغوا

تربت (ویب ڈیسک) تربت میں مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل کو اغواءکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت کوئٹہ روڈ پر ہیرونک کے مقام پر پولیس کانسٹیبل ذاکر ولد غلام قادر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد پولیس کانسٹیبل کی ذاتی کار بھی لے گئے۔ کانسٹبل بلیدہ کا رہائشی، ہوشاپ تھانہ میں ڈیوٹی سے تربت شہر جارہا تھا۔