اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے دو ڈرون تباہ کردیے ہیں۔ اتحاد کے مطابق یہ ڈرون سعودی دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی علاقوں کی جانب بھیجے گئے تھے، تاہم انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر مار گرایا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی اتحاد اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حوثی دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے بڑے حصے پر قابض ہیں۔
