اسلام آباد، پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا آغاز

اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جہاں سیکرٹریز اور فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔ ترکیے کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ ک±لاک لِکایا اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترکیے کے وفد کی قیادت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک غیر ملکی وزرا خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ایجنڈے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی روابط بڑھانے سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔