کوئٹہ، کلی شموزئی بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد، ریسکیو ذرائع

کوئٹہ،لاش برآمد

ماخذ: یو این اے

کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ کے علاقے کلی شموزئی بائی پاس کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ایدھی کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کی تلاش کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔