کوہلو (ویب ڈیسک) کوہلو کے نواحی علاقے سینجاڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت خان محمد ولد ہیبت خان پوادی مری کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
