حکومت نے 10 نومبر تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 10 نومبر تک نافذ العمل ہوں گی۔