اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کردیا۔ اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا ڈرون بھی تباہ کردیا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے دارالحکومت ریاض کی جانب یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے فائر کیا گیا ایک کروز میزائل فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جسے سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حوثی گروپ کی جانب سے اس واقعے پر فی الحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
