کوئٹہ (ویب ڈیسک) مستونگ، کانک سے محکمہ آبپاشی کے 3 ملازمین مبینہ طور پر اغوا، دو روز سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ محکمہ آبپاشی کے تین ملازمین کو دفتر کی جانب سے سرکاری امور کے سلسلے میں دورے کے لیے کانک بھیجا گیا تھا، تاہم وہ مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے۔ واقعے کو دو روز گزرنے کے باوجود مغوی ملازمین کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات یا سرکاری پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر اہل خانہ اور محکمہ کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ملازمین کے اہلخانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مغوی محکمہ آبپاشی کے تینوں ملازمین کی بحفاظت بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی جائے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مستونگ، کانک سے دو روز قبل محکمہ آبپاشی کے مغوی 3 ملازمین کی بازیابی کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی
