اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہوگا۔ مزید برآں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
