ماخذ: این این آئی
کوئٹہ(این این آئی)حکومتِ بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایڈمن ونگ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبے بھر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر 2026ءبروز پیر کو عام تعطیل ہوگی۔محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ بلوچستان نے 9 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نو نومبر بروز پیر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
